اسلام آباد (ای این این) قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم راہنما سید خورشید شاہ نے زور دے کر کہا ہے کہ پہلے جمہوریت کی خاطر نواز شریف کو ایک بچایا تھا لیکن اب کسی صورت ان کا ساتھ نہیں دیا جائیگا۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق صدر آصف زرداری سے متعلق بیان کہ “زرداری مجھے گالیاں نہیں دے رہے بلکہ کسی اور کو خوش کررہے ہیں” پر خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وہ دن یاد رکھیں جب انہوں نے زرداری صاحب کے ساتھ ملاقات سے انکارکیا تھا۔
انہوں نے سوال کیا کہ نواز شریف بتائیں کہ اس وقت کس کو خوش کرنے کیلئے انہوں نے ملاقات نہیں کی تھی۔ نواز شریف یاد رکھیں کہ یے مکافات عمل ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ اب نوازشریف مشکل میں ہیں، جمہوریت مشکل میں نہیں، نوازشریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پرنہ ڈالیں، بلکہ میاں صاحب جمہوریت کو مشکل میں آنے سے بچائیں، ہم نے بار بار نواز شریف سے کہا
.کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں لیکن انہوں نے بات نہ سنی