کراچی (ای این این) ایم کیو ایم پاکستان کا ایک وفد جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کرے گا۔
وفد کی قیادت ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار کریں گے جبکہ وفد میں مئیر کراچی وسیم اختر اور پارٹی کے سنیئر رہنما عامر خان بھی شامل ہونگے۔
ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی پیکج ، لاپتا کار کنون کی بازیابی، اور ایم کیو ایم کے سیاسی دفاتر کی واپسی کے حوالے سےبات کرے گی جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے سینٹ میں احتساب کے نئے قانون سازی پر ایم کیو ایم کی حمایت حاصل کئے جائے کا امکان ہے۔