نوشہروفیروز (ای این این)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہروفیروز جناب ندیم بدر قاضی کی ہدایات پر واپڈا سیپکو کی جانب سے نوشہروفیروز شہر میں رات گئے تک کی جانے والی لوڈشیڈنگ کا ٹائیم تبدیل کر کے نیا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔
اس شیڈول کے مطابق سٹی ون پر 11 گھنٹوں سے ایک گھنٹا کم کرکے 10 گھنٹے اور سٹی 3 پر 9 گھنٹوں تک لوڈشیڈگ کی جائیگی۔
نئے شیڈول کے مطابق سٹی ون اور سٹی 3 پر صبح 5:45 سے 8:45 تک 3 گھنٹے دوپہر 2:45 سے شام 5:45 تک 3 گھنٹے او رات 8:45 سے 11:45 تک 3 گھنٹے مشترکہ لوڈشیڈنگ کی جائیگی۔
جبکہ سٹی ون پر مزید ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ رات 2:45 سے 3:45 تک کی جائیگی۔
دوسری جانب شہریوں نے سیشن جج جناب ندیم بدر قاضی کے اس احسن حکم کی تعریف کی ہے۔