وانا(ای این این ایس) جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں قبائلی عمائدین بشمول تمام سیاسی پارٹیوں نے ایم این اے علی وزیر کی رہائی کے لیے بڑا جرگہ کیا جرگہ کے شرکاء نے علی وزیر کے رہائی کے سلسلے میں احتجاجی، دھرنوں اور مظاہروں کیلئے متفقہ لائحہ عمل تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ،جرگہ سے خطاب کرتے ھوئے اے این پی کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری ایاز وزیر نےکہا، کہ علی وزیر کی رہائی کے لیے کراچی میں دھرنے کا سارا خرچہ اے این پی برداشت کر رہی ہیں اور مزید کسی قسم کی قربانی سے پارٹی کے قائدین دریغ نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ علی وزیر بھاری مینڈیٹ لیکر ہمارا منتخب نمائندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وانا کے سارے قبائل ایم این اے علی وزیرکو متفقہ طور پر جیل سے باعزت طور پر رہا کرنے کی اپیل کرتے ہیں، رہا نہ کرنے کی صورت میں جنوبی وزیرستان وانا کے وزیر قبائل مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اسد خان نے کہا کہ ہماری پارٹی علی وزیر کی باعزت رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی جرگہ سے اپنے خطاب میں خیال محمد وزیر نے کہا کہ ہم بدقسمت لوگ ہیں کہ ہم پارلیمنٹ میں اپنے نمائندے سے بھی محروم ہیں جرگہ سے ملک اقبال، سابقہ کونسلر علی محمد، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما اشفاق وزیر، آزاد امیدوار برائے میئر تاج وزیر، ملک یار محمد اور ملک رحمت اللہ نے بھی خطاب کیا۔