طورخم بارڈر پولیس اور مظاھرین میں جھڑپیں، فائرنگ، متعدد زخمی - Eye News Network

طورخم بارڈر پولیس اور مظاھرین میں جھڑپیں، فائرنگ، متعدد زخمی

0

 خیبر(ای این این)طورخم روڈ پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تین مقامات پر ہاتھا پائی، پتھراو، لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ ہوئی۔ پتھراو سے کئی مظاہرین سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، عینی شاہدین
لنڈیکوتل میں خوگا خیل قوم نے این ایل سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بائی پاس کو ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کر دیا۔ مظاہرین طورخم جانے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ وہ این ایل سی پر کام بند کر سکے لیکن پولیس نے آگے جانے کی اجازت نہیں دی اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ مظاہرین کے پتھراو سے بھی پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے آخری اطلاع آنے تک درجنوں مظاہرین مچنی چیک پر موجود تھے جو طورخم جانے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ سیکیورٹی کے لئے کثیر تعداد میں پولیس تعینات تھے حالات کشیدہ ریے اور کئی بار مقامی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق کہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم آخری اطلاعات آنے کے مطابق این ایل سی نے طورخم میں تعمیراتی کام مبینہ طور پر بند کر دیا اور خوگہ خیل کے گرفتار مشران کو پولیس نے رہا کر دیا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آگے کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے منگل کے روز مشورہ کرینگے۔

About Author

Leave A Reply