نوشھروفیرو(ای این این) وکلا سمیت ساری سول سوسائٹی کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غربت کے خلاف جدوجہد تیز کرنی چاہیے کیونکہ غریبوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

Abdul Shakoor Abbasi, Abdul Wahab Abbasi, Azhar Rind
ان خیالات کا اظہار رکن سندھ اسمبلی ممتاز علی چانڈیو، رکن سندھ بار کونسل عبدالستار جی لہرانی، ڈی بی اے صدر عبدالرحیم عباسی، عبدالوھاب عباسی، محمد ایاز مری، لالا ایم حسن و دیگر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سابق رکن سندھ بار کونسل ارباب علی چانڈیو، سماجی رہنما عبدالشکور عباسی، امداد حیدر سولنگی، رانا عبدالجبار، عتیق الرحمٰن قریشی، عمرالدین پنہور، بیرسٹر ساد عباسی، احسن حسن و دیگر نے شرکت کی۔

Imdad Hyder Solangi, M Ayaz Marri
مقررین کا کہنا تھا کہ وکلا نے سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ مل کر آئین بحال کرایا تھا اور اب وقت آگیا ہے کہ سول سوسائٹی کے سارے افراد مل کر مہنگائی کے خلاف میدان میں اتریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمر توڑ مہنگائی نے غریبوں سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ عوام ان کو تخت سے اٹھا کر باہر پھینک دینگے۔