نوشھروفیرو (رپورٹ: لالا حسن/ای این این) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشھرو فیرو جناب محبوب علی جواہری نے قومی شاہراھ پر ڈکیتیوں کا نوٹس لے لیا۔
نوشھروفیرو کے سات پولیس اسٹیشنز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کے تفصیلات فورا عدالت میں جمع کرائیں۔
سیشن جج کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں مورو، درس، سدھوجا، نوشھروفیرو، کنڈیارو، بھریا، ھالانی تھانوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ چوکسی بڑھائیں۔
لیٹر میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر آئندہ ڈکیتی ہوئی تو سخت کارروائی کا سامنہ کرنے کے لیے مذکورہ تھانوں کے افسران تیار رہیں۔
خیال رہے کہ نوشھروفیرو ضلع کی حدود میں متعدد بار ڈکیتیاں ہو چکی ہیں لیکن پولیس تمام تر کوشش کے باوجود کوئی موثر کارروائی نہیں کر پائی۔ دوسری جانب جناب محبوب علی جواہری کی جانب سے نوٹس پر لوگوں ان کے اس اقدام کو سراہا ہے۔