سیاحتی مقامات کی طرف جانے والی 3282 گاڑیوں کو واپس کر دیا گیا - Eye News Network

سیاحتی مقامات کی طرف جانے والی 3282 گاڑیوں کو واپس کر دیا گیا

0

 ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی ای این این ایس) عید الفطر کے دوران بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پابندی اور سیاحوں کو روکنے کے لئے مانگل، حویلیاں انٹر چینج اور باڑیاں کے مقام پر پولیس کی جانب سے لگائے گئے ناکوں پر 3282 گاڑیوں کو واپس کیا گیا ہے۔
سیاحتی مقام نتھیا گلی، ایوبیہ اور ناران، کاغان جانے والے سیاحوں کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایت پر ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے روکا گیا۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے ایبٹ آباد کے داخلی راستوں پر حکومتی احکامات پر عمل کروایا، پرائیوٹ گاڑیوں میں آنے والے ہزاروں سیاحوں کو شہر میں داخلے سے روکتے ہوئے واپس بھجوانے کا سلسلہ جاری رہا۔
ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان کی ہدایات پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی طرف سے ایبٹ آباد کے تمام داخلی راستوں پرناکہ بندی کے دوران مسلم آباد انٹر چینج ناکہ بندی سے 3000، مانگل انٹر چینج ناکہ بندی سے 97، چمبہ پل ناکہ بندی سے 100 گاڑیاں اسی طرح باڑیاں ناکہ بندی سے 85 گاڑیوں کو واپس بھجوایا گیا، تا کہ کرونا وائرس کی وبا کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو اس موذی وبائی مرض میں وائرس کے پھیلاؤ کا سبب نہ بنیں اسی میں قوم کی بھلائی ہے۔

About Author

Leave A Reply