حب (ای این این ایس) بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کے بعد آئی جی ڈاکٹر کلیم امام کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل آئی جی ویسٹ زون جاوید علی مہر کی زیر نگرانی، سیکٹر کمانڈر ایس پی اجمل خان کھوسو اور ڈی ایس پی اسد اللہ خاں ابڑو نے ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مین ہائی وے ار سی ڈی N-25 روڈ پر کارروائی کر کے ہیوی گاڑیوں سے پریشر ہارن اور ایچ آئی ڈی/ ایل ای ڈی لائٹس اتارنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
تیز لائٹس کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں، ان کی روک تھام کے لیے ہائی کورٹ بلوچستان نے بھی حکم دیا ہے۔ ایڈمن آپریشنل محمد طارق چوہدری اور انسپکٹر جہاندار شاہ نے بتایا کہ ہماری حدود میں واقع تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے بھی میٹنگ کی ہے اور رات کو جرائم کی روک تھام کے لیے مختلف جگہوں پر سنیپ چیکنگ کرتے ہیں۔ عید کی آمد ہے اس موقع پر اوور لوڈنگ اور اوورچارجنگ بڑھ جاتی ہے ہے اگر عوام کو اس بابت کوئی شکایت ہو تو ہماری ہیلپ لائن 130 پر کال کریں۔