وائلڈ لائف کی جانب سے ایف آئی آر مسترد، انسان کی حفاظت کے لیے تیندوے کو مارنا جائز قرار - Eye News Network

وائلڈ لائف کی جانب سے ایف آئی آر مسترد، انسان کی حفاظت کے لیے تیندوے کو مارنا جائز قرار

0

ایبٹ آباد(رپورٹ:نوید اکرم عباسی/ای این این ایس) سابق ڈی جی نیب بریگیڈئر مصدق عباسی جن کا تعلق سرکل بکوٹ کی یونین کونسل بیروٹ سے ہے، نے بھی وائلڈ لائف محکمے کی طرف سے تیندوے کے حملے میں زخمی ہونے والے غریب بزرگ شخص محمد رحیم داد کے خلاف ایف آئی آر کو محکمے کی طرف سے زیادتی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر تیندوے کو مارنے کے لیے گائوں کے لوگ جنگل میں جاتے تو پھر کسی بھی شخص کے خلاف ایف آئی آر ہو سکتی تھی، تیندوا چونکہ آبادی میں آیا، اس لیے مقامی لوگوں کی جانب سے اپنے تحفظ اور جان کے بچائو کے لیے اگر اس کو مارا گیا تو یہ ان لوگوں کا حق تھا، کیونکہ جان بچانا فرض ہے اور جان بچانے کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔

  اس لیے محکمہ وائلڈ لائف عوام کا غیض و غضب اپنی طرف مبذول نہ کرے، ایسے حالات میں وائلڈ لائف کا اس علاقے میں کام کرنا مشکل ہو جائیگا، اس لیے فوری طو رپر ایف آئی آر واپس لی جائے کیونکہ یہ ایف آئی آر انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ۔

  سرکل بکوٹ کے عمائدین سابق پرنسپل اعجاز عباسی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار فرید خان، رفیق عباسی سیکرٹری جنرل اتحاد عباسیہ پاکستان، حاجی احسان عباسی، شمس ریاض عباسی ودیگر نے بھی مطالبہ کیا کہ وائلڈ لائف ایوبیہ نیشنل پارک کے بدعنوان اہلکاروں نے زخمی رحمیداد اور اسکے خاندان پر تیندوے کو مارنے کے تھانہ بکوٹ میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے  دی جبکہ پرچہ گلیات میں تعینات اہلکاروں پر کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔وائلڈ لائف کی جانب سے ایف آئی آر مسترد، انسان کی حفاظت کے لیے تیندوے کو مارنا جائز قرار

ایبٹ آباد(رپورٹ:نوید اکرم عباسی/ای این این ایس) سابق ڈی جی نیب بریگیڈئر مصدق عباسی جن کا تعلق سرکل بکوٹ کی یونین کونسل بیروٹ سے ہے، نے بھی وائلڈ لائف محکمے کی طرف سے تیندوے کے حملے میں زخمی ہونے والے غریب بزرگ شخص محمد رحیم داد کے خلاف ایف آئی آر کو محکمے کی طرف سے زیادتی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر تیندوے کو مارنے کے لیے گائوں کے لوگ جنگل میں جاتے تو پھر کسی بھی شخص کے خلاف ایف آئی آر ہو سکتی تھی، تیندوا چونکہ آبادی میں آیا، اس لیے مقامی لوگوں کی جانب سے اپنے تحفظ اور جان کے بچائو کے لیے اگر اس کو مارا گیا تو یہ ان لوگوں کا حق تھا، کیونکہ جان بچانا فرض ہے اور جان بچانے کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔
اس لیے محکمہ وائلڈ لائف عوام کا غیض و غضب اپنی طرف مبذول نہ کرے، ایسے حالات میں وائلڈ لائف کا اس علاقے میں کام کرنا مشکل ہو جائیگا، اس لیے فوری طو رپر ایف آئی آر واپس لی جائے کیونکہ یہ ایف آئی آر انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ۔
سرکل بکوٹ کے عمائدین سابق پرنسپل اعجاز عباسی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار فرید خان، رفیق عباسی سیکرٹری جنرل اتحاد عباسیہ پاکستان، حاجی احسان عباسی، شمس ریاض عباسی ودیگر نے بھی مطالبہ کیا کہ وائلڈ لائف ایوبیہ نیشنل پارک کے بدعنوان اہلکاروں نے زخمی رحمیداد اور اسکے خاندان پر تیندوے کو مارنے کے تھانہ بکوٹ میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے دی جبکہ پرچہ گلیات میں تعینات اہلکاروں پر کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

About Author

Leave A Reply