APNS office bearers and members after elections. (ENNS)
کراچی(رپورٹ: لالا حسن/ ای این این ایس) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اے پی این ایس کی جنرل کونسل کا اجلاس حمید ہارون کی زیر صدارت اے پی این ایس ھاؤس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں اے پی این ایس کے سال 2020-2021 کے لیے انتخابات منعقد ہوئے اور آئندہ ایک سال کے لیے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کیا گیا۔
ایک سال کے لیے سید سرمد علی (روزنامہ جنگ) کو صدر اور ناز آفرین سہگل (روزنامہ ڈان) کو سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا، جبکہ جمیل اطہر (روزنامہ تجارت) کو سینئر نائب صدر، شہاب زبیری (روزنامہ بزنس ریکارڈر) کو نائب صدر ، محسن بلال (روزنامہ اوصاف) کو جوائنٹ سیکریٹری اور اویس خوشنود خان (روزنامہ صحافت) کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ انتخابات چیف الیکشن کمشنر شمائلہ ماتری داؤد اور دو اراکین ناصر داد اور ممتاز علی پھلپوٹو کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔