نواز لیگ سندھ کے نوجوان رہنما اظہر سومرو انتقال کر گئے - Eye News Network

نواز لیگ سندھ کے نوجوان رہنما اظہر سومرو انتقال کر گئے

0

کراچی(ای این این ایس) پاکستان مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ سندھ کے جنرل سکریٹری اظہر علی سومرو انتقال کر گئے ہیں۔
ان کے قریبی دوست وقار کے مطابق اظہر سومرو کو کرونا کی وجہ سے اسپتال داخل کیا گیا تھا تاہم ہفتہ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے وہ انتقال کر گئے۔
خیال رہے کہ ان کی تدفین ضلع نوشہرو فیروز کے شہر مٹھیانی میں آبائی قبرستان میں ہوگی۔
ان کے والد رٹائرڈ استاد عبد الواحد سومرو کے ساتھ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اظہر سومرو کی عمر 33 سال تھی اور انہوں نے عمر کا زیادہ تر عرصہ کراچی میں گذارا، جبکہ آبائی شہر مٹھیانی سے تعلق تھا۔

About Author

Leave A Reply