حیدرآباد(ای این این ایس) سب رجسٹرار لطیف آباد کے ملازم اور مٹھیانی مشہور شخصیت سید ذاکر حسین شاہ ہفتہ کے روز حیدرآباد میں انتقال کر گئے ہیں۔
سید ذاکر شاہ کچھ عرصے سے جگر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ وہ اپنے علاقے میں اچھے کرکٹر اور نفیس طبیعت کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ان کی تدفین مٹھیانی میں آبائی قبرستان میں ہوگی۔
دوسری جانب لالا حسن پٹھان، خیر محمد مستوئی، سید اظہار شاہ، جام افتخار، رائو طفیل، ایم عرس، سنی پٹھان و دیگر نے سید ذاکر شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعاء مغفرت کی ہے۔