وانا(ای این این ایس) جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ علاقہ شرونگئی ٹاورکے قریب نامعلوم بھتہ خوروں اور فورسز کے مابین جھڑپ، میں کپٹن عبداللہ جانبحق ہو گئے۔
سرکاری زرائع کے مطابق بھتہ خورایک مقامی شخص سے 6 لاکھ روپے بھتہ مانگنے آئے تھے، جب فورسز کو اطلاع ملی تو مقامی شخص کی مدد کے لئے جیسے ہی کیپٹن عبداللہ کی سربراہی میں فورسز کا جھتہ پہنچا, تو بھتہ خوروں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں کپٹن عبداللہ شہید ہوگئے, جن کا تعلق کوہاٹ سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔