وانا(ای این این ایس) ضلع جنوبی وزیرستان وادی شکئ میں عوام کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان نے فوری نوٹس لیکر چوکی انچارج کو معطل اور انکوائری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں مقامی لوگوں کا پولیس کے ناروا رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین نے پولیس کی بعدمعاشی نامنظور، قانون سب کے لیئے برابر ہو، چوکی انچارج کو ہٹھایا جائے کے نعرے لگائے گئے اور ٹائر جلاکر روڈ کو احتجاجابند کیاگیا۔
علاقہ مکین نے کہاکہ شکئ چوکی انچارج کا رویہ ناقابل برادشت ہیں۔پولیس کی بدمعاشی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے قانون سب کیلئے برابرہوناچاہیے اور بالاوجہ مقامی لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ روز شکئ پولیس نے فٹ بال گرونڈ میں فائرنگ کی۔
واقعہ کے حوالے سے جب ڈی پی او جنوبی وزیرستان شوکت علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ چوکی انچارج کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے جبکہ انکوائری کمیٹی بھی بنادی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ ظلم اور زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون سب کے لیئے برابر ہے۔
اس پہلے بھی وزیرستان میں پولیس رویہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔