ارشاد رانجھانی قتل کیس کے چشم دید گواہ نے ملزم رحیم شاہ کو عدالت میں پہنچاننے سے انکار کردیا - Eye News Network

ارشاد رانجھانی قتل کیس کے چشم دید گواہ نے ملزم رحیم شاہ کو عدالت میں پہنچاننے سے انکار کردیا

0

کراچی(ای این این ایس) انسدا دہشت گردی کی عدالت میں دوران سماعت ارشاد رانجھانی قتل کیس میں نیا موڑ آگیا، جس کے مطابق مقدمہ کا چشم دید گواہ اپنے بیان سے مکر گیا۔
ایدھی ایمبولینس ڈرائیور کے مطابق ملزم رحیم شاہ قاتل نہیں بلکہ ملزم کوئی اور تھا۔ گواہ نے رحیم شاہ کو پہچاننے سے انکار کردیا۔
ایدھی ایمبولینس ڈرائیور عابد رشید نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ 6فروری 2019 کو بزریعہ فون کال اطلاع پر بھینس کالونی پہنچا۔وہاں پہنچنے کے بعد دیکھا کہ ایک شخص زخمی حالت میں پڑا ہے اور لوگ مار رہے ہیں۔پولیس کے آنے کے بعد زخمی کو اٹھایا اور پولیس کے کہنے پر شاہ لطیف ٹاون تھانے لے گیا۔
پولیس نے دو اہلکاروں کے ہمراہ زخمی ارشاد کو جناح اسپتال منتقل کرنے کا کہا۔اسپتال منتقل کرنے کے دوران راستے میں موٹر سائیکل پر دو افراد نے میری گاڑی روک کر زخمی پر فائرنگ کی۔

ڈرائیور نے مزید کہا کہ کمرہ عدالت میں موجود ملزم وہ نہیں ہے، ایمبولنس میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کوئی اور تھے۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان 27 سے 28سال کے نوجوان تھے اور انہیں سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں۔
جو میں نے کورٹ میں بیان ریکارڈ کرایا وہ ہی سچ اور اسے ہی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عابد رشید پولیس کو دئیے گئے بیان میں ملزم رحیم شاہ کو شناخت کرچکا تھا۔عابد رشید نے اپنے 161کے بیان میں کہا تھا کہ ایمبولینس میں فائرنگ رحیم شاہ نے کی تھی۔
اس دوران وکیل سرکار نے گواہ عابد رشید کو منحرف قرار دینے کی استدعا کردی۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد گواہ کے بیان پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت 28جولائی کو گواہ عابد رشید کو منحرف قرار دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ سنائے گی۔

About Author

Leave A Reply