You are at:Home»News»National»میرا بھائی اہلکاروں کے تشدد کی وجہ سے انتقال کر گیا، میں انصاف کے لیے کہاں جائوں، ابھی تو اسکی شادی کی مہندی تک نہیں اتری تھی: مسعود شاہ
میرا بھائی اہلکاروں کے تشدد کی وجہ سے انتقال کر گیا، میں انصاف کے لیے کہاں جائوں، ابھی تو اسکی شادی کی مہندی تک نہیں اتری تھی: مسعود شاہ
سکرنڈ(رپورٹ: گل محمد لغاری)
جسقم تحصیل سکرنڈ کے صدر مسعود شاہ کے گھر پہ چار روز قبل رینجرز اور پولیس نے کاروائی کرکے مسعود شاھ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جبکہ وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔
رینجرز اور پولیس نے بغیر خواتین عملے کے گھر میں گھس کر مسعود شاہ کے بیٹے اور چھوٹے بھائی مسرور شاہ کو گرفتار کرکے گم کردیا تھا، تاہم ان دونوں کو بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ میرے بھائی مسرور شاھ بیماری میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد وہ انتقال کر گئے۔
یہ بات جسقم سکرنڈ کے صدر مسعود شاہ نے میڈیا کو بتاتے ہوئے مزید کہا کہ 12 دن پہلے میرے چھوٹے بھائی مسرور شاھ کی شادی ہوئی تھی اور اس کے ہاتھوں کی مہندی تک بھی نہیں اتری تھی۔ میرا بھائی بلکل صحتمند تھا، لیکن جب میرے گھر پر رینجرز اور پولیس نے بلاجواز کاروائی کر کے میرے گھر کے افراد کے اوپر تشدد کر کے میرے بیٹے اور میرے چھوٹے بھائی کو لے گئے اور ان پر تشدد کیا گیا۔ ان دونوں کو سخت زخمی کر کے چھوڑ دیا گیا جن میں مسرور شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔