ارب روپیہ سے زائد اثاثہ جات: ضیاء لنجار کے خلاف ریفرنس منظوری کے لیے روانہ، وکلا کا بدھ کو عدالتی بائکاٹ کا اعلان - Eye News Network

ارب روپیہ سے زائد اثاثہ جات: ضیاء لنجار کے خلاف ریفرنس منظوری کے لیے روانہ، وکلا کا بدھ کو عدالتی بائکاٹ کا اعلان

0

سکھر(ای این این ایس) سابق صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار کے خلاف زیر التوا ریفرنس میں پیش رفت ہوئی ہے۔
نیب سکھر نے سابق وزیر قانون پر ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے ریفرنس منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھیج دیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایک ارب سے زائد کا ریفرنس فائل منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ منگل کے روز نیب حکام کے بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیر ضیاء لنجار پر ریفرنس میں اثاثے ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔
دوسری جانب سندھ بار کائونسل نے اپنے سابق وائس چیئرمین ضیاء الحسن لنجار پر نیب ریفرنس کے خلاف بدھ کے روز سندھ بھر میں عدالتوں کے بائکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

About Author

Leave A Reply