لاڑکانہ (ای این این ایس) سابق صوبائی وزیر و رکن اسیمبلی منورعلی عباسی جمع کی شام انتقال کر گئے۔
حاجی منور پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز اور جی ڈی اے کے راہنما تھے اور کچھ روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کیا تھا۔
ڈاکٹرس کے مطابق ان کو سانس لینے میں تکلیف تھی جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ منور علی عباسی بڑا عرصہ پی پی پی اور محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ رہے۔
دوسری جانب ای این این ایس کے ایگزیکٹو ایڈیٹر و سماجی شخصیت عبد الوھاب عباسی، پی ایس پی کے وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی، لالا حسن ایڈوکیٹ و دیگر نے حاجی منور عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔