مٹھیانی میں کروناکیس سامنے آنے کے بعد بنک سیل، ڈی سی نوشہرو فیروز کا ماسک دینے کی تقریب سے خطاب - Eye News Network

مٹھیانی میں کروناکیس سامنے آنے کے بعد بنک سیل، ڈی سی نوشہرو فیروز کا ماسک دینے کی تقریب سے خطاب

0

مٹھیانی(ای این این ایس) یو بی ایل مٹھیانی کے سیکیورٹی گارڈ امتیاز جلبانی کی کرونا ٹیسٹ آغا خان اسپتال سے پازیٹیو آنے کے بعد بئنک کو سیل کردیا گیا ہے۔ جبکہ سارے عملے کے ٹیسٹ نمونے لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب روٹری کلب انٹرنیشنل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو 250 این 95 ماسک ایک تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکند ر علی عباسی، سول اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعید جلبانی اور آئی ایچ ایس کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر فدا حسین میمن کے حوالے کئے گئے۔
اس موقع پر کمیٹی روم میں منعقدہ ایک تقریب سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے ایک آزمائش کا وقت ہے اور اللہ تعالیٰ نے فلاحی تنظیموں کو موقع فراہم کیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے عوام کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے روٹری کلب کے کردار کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری انٹرنیشنل کے سندھ اور بلوچستان کے لئے نامزد گورنر تہذیب کاظمی نے کہا کہ روٹری کلب کی جاب سے کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے مختلف اضلاع کو 600 حفاظتی لباس (پی پی ای) فراہم کئے گئے۔
تقریب سے روٹری کلب نوشہرو فیروز کے صدر پروفیسر محمد اشرف جویو، سیکریٹری ممتاز ڈنگراج اور محمد موسیٰ گوندل نے خطاب کیا۔

About Author

Leave A Reply