لاہور(ای این این ایس) مارکسی نظریات کے دانشور، مصنف و سیاسی رہنماء ڈاکٹر تنویر گوندل (جو کامریڈ لال خان کے نام سے مشہور تھے) وفات پا گئے ہیں۔
کامریڈ، ضیاء آمریت کے خلاف جدوجہد میں پیش پیش رہے، جبکہ سوویت یونین کے زوال کے بعد پاکستان میں مارکسی تحریک کی قیادت، مارکسی نظریات کی ترویج کے لیے کام کرتے رہے۔
دوسری جانب بائیں بازو اور ترقی پسند سیاست سے وابستہ کئی رہنمائوں نے کامریڈ لال خان کی وفات پر کہا ہے کہ وہ ایک عظیم سیاسی کارکن، نڈر اور اصولوں کی سیاست پر یقین رکھنے والے شخص تھے۔ ان کے جانے پیدا ہونے والا خلا سالوں تک پر نہیں ہو پائیگا۔