انسداد تڈی دل سپرے کرنے والا جہاز گر کر تباھ، دو افراد جانبحق - Eye News Network

انسداد تڈی دل سپرے کرنے والا جہاز گر کر تباھ، دو افراد جانبحق

0

رحیم یار خان(ای این این ایس) چولستان کے قریب ٹڈی دل کی انسدادی سرگرمیوں میں شریک ایئر کرافٹ حادثہ کا شکارہو گیا، جس میں دو افراد سوار تھے۔
فیڈرل ڈیپارٹمنٹ پلانٹ پروٹیکشن کا طیارہ فضائی سپرے کر رہا تھا تو تحصیل صادق آباد ٹلو بنگلہ کے چولستان علاقہ باندھی میں گرگیا۔ ائیر کرافٹ میں موجود پائلٹ شعیب ملک، انجنیئر فواد بٹ موقع پر ہی جانبحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق جہاز گرتے ہی دو ٹکڑوں میں بٹ گیا، جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں شہید ہونے والے پائلٹ کو جہاز کے ملبہ سے نکال کر شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ چولستانی علاقے میں دودن سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے سپرے جاری تھا۔

About Author

Leave A Reply