کراچی (ای این این ایس) پاک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیرمین و سابق ایم پی اے اشفاق احمد منگی نے اپنے بیان میں کہا ہے کے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی اور اصل پیپلز پارٹی کی وارث فاطمہ بھٹو کا 6 سال بعد وطن واپس آنا اور اپنے والد کے نقشے قدم پے چلتے ہوئے اپنے لوگوں سے گھل مل جانا خوش آئند ہے۔
اشفاق احمد منگی نے کہا کے اب وقت آگیا ہے کے فاطمہ بھٹو کو بھرپور سیاست کرنی چاہیے اور سندھ سے لوٹے لٹیروں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ ہم شہید ابن شہید کی بیٹی کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
اس وقت سندھ کی مظلوم اور غریب عوام کے ساتھ ساتھ سندھ کے سینئر اور سلجھے ہوئے لوگ بھی یہ ہی چاہتے ہیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کو بےنقاب ہونا چاہیے۔