گلگت (ای این این ایس) گلگت بلتستان کی وادی شمشال ھنزہ میں دنیا کے بلند ترین تین جھیلیں دریافت کرنے والا ہیرو عمر احسن عالم جو کہ پاک فضائیہ کے جنگ 1965ء کے قومی ھیرو ائیر کموڈور ایم ایم عالم کے بھانجھے تھے، گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔
عمر احسن کا جسد خاکی وادی شمشال سے گلمت ھنزہ پہنچادی گئی ہے جو گلگت لانے کے بعد اسلام آباد اور وھاں سے کراچی روانہ کردی جائے گی۔
عمراحسن کو مہم جوئی کا جنون کی حد تک شوق تھا اور چند ماہ قبل ہی گلگت بلتستان کے بلند بالا پہاڑوں میں تین نئی جھیلیں دریافت کی تھی اور چند روز قبل نئی مہم کے لئے وادی ھنزہ کے دشوار گزار اور سرد ترین وادی شمشال گئے تھے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔