بکوٹ(رپورٹ: نوید اکرم عباسی) بکوٹ سپورٹس کلب کے کے زیر اہتمام فیوچر کئیر فاونڈیشن کے تعاون سے منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو کھلیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول بکوٹ کے والی بال گراونڈ میں 26 ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے جو دن رات جاری رہے۔
اس موقع پر منشیات سے انکار اور زندگی سے پیار کے نعرے کو فیوچر کیئر فاونڈیشن کے انیس ممتاز عباسی، عارف شاہ، مشتاق عباسی، پرنسپل(ر) اعجاز عباسی، علی عباسی اور ان کی معاونت بکوٹ سپورٹس کلب کے درویش عباسی، شوکت ارباب، شہزاد عباسی نے کی۔
ان ٹیموں میں ضلع ایبٹ آباد کے ایبٹ آباد شہر سرکل بکوٹ سرکل گلیات تحصیل حویلیاں اور آزاد کشمیر کی ٹیموں نے شرکت کی، جن میں آزاد کشمیر سے رائل گرین دھیر کوٹ، سنگی کلب چمیاٹی الفلاح چمن کوٹ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ چمن کوٹ فرینڈز کلب حویلیاں، پی او ایف حویلیاں، شاہین کلب ایبٹ آباد، سن رائز گلیات، نتھیاگلی کلب، ایوبیہ خان سپور کلب، بکوٹ کلب سپر کنگ بکوٹ بکوٹ لورز کلب ودیگر شامل تھیں۔
پہلا کواٹر فائنل حویلیاں فرینڈز نے بکوٹ والی بال کلب کو جبکہ دوسرا میچ سپر کنگ اور ایوبیہ کے درمیان کھیلا گیا۔
فائنل میچ پیر کو ایک بجے کھیلا جائے جس کے مہمان خصوصی سداللہ آمین ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ہزارہ ڈویژن ہوں گے۔ ان میچوں کو دیکھنے کےلیے بہت بڑی تعداد میں عوام نوجوانوں بزرگوں نے میدان میں آکر حوصلہ افزائی کی۔