اسلام آباد(ای این این ایس) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے صدارتی ریفرنس کے خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرا دی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا کیا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے۔
درخواست صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی جانب سے سینئر قانون دان رشید اے رضوی اور حیدر امام رضوی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔
خیال رہے کہ پی ایف یو جے کی ایگزیکٹیو کونسل نے آئینی درخواست دائر کرنے کی قرارداد پاس کی تھی۔
فیض آباد دھرنے کے فیصلے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نشانہ بنایا گیا۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ بحالی جمہوریت، آزادی اظہار رائے اور عدلیہ کی خود مختاری کے لیئے پی ایف یو جے کی طویل جدو جہد ہے۔
جسٹس افتخار چوہدری کی معطلی کے خلاف بار ایسوسی ایشن سے بھی پہلے مذمتی قرار داد پاس کی اور جدو جہد کا اعلان کیا۔ جبکہ
3 نومبر کی ایمرجنسی کے بعد ملک بھر میں سیکنڑوں صحافیوں نے گرفتاریاں دیں۔ درخواست
درخواست میں مزید کھا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز کی بندش کے بعد پی ایف یو جے نے عدلیہ کی آزادی کے لیئے سڑکوں پر پروگرامز منعقد کیے۔
پی ایف یو جے سمجھتی ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مثال بنایا جارہا ہے تاکہ آئندہ کوئی جج دلیرانہ فیصلے نہ کرے۔لہذا پی ایف یو جے صدارتی ریفرنس سے متاثرہ فریق ہے۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو فی الفور خارج کیا جائے۔