زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس میں نامزد سارے ملزمان بری،حکومت ثبوت پیش نہ کرسکی - Eye News Network

زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس میں نامزد سارے ملزمان بری،حکومت ثبوت پیش نہ کرسکی

0

کوئٹہ (رپورٹ: عدنان اطہر)  انسداددہشت گردی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے  عدم ثبوت پر تمام ملزمان کو بری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ زیارت ریزیڈنسی نذرآتش کیس میں 15ملزمان نامزد تھے۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج رحیم دادخلجی نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور پیر کے روز سنا دیا۔  یاد رہے کہ زیارت ریزیڈنسی کو  نذرآتش  کرنے کا  واقعہ 2013 میں پیش آیا تھا۔

ممتاز ایڈوکیٹ، شوکت رخشانی ایڈوکیٹ، جعفراعوان ایڈوکیٹ نے ملزمان کی جانب سے  کیس کی پیروی  کی۔

About Author

Leave A Reply