ایبٹ آباد(ای این این ایس) ایبٹ آباد کی معزز شخصیت چوہدری شفاقت علی انتقال کر گئے۔
چوہدری شفاقت اتوار کی صبح کسی دوست کے پاس ایبٹ آباد شہر میں گئے تھے، جہاں پر ان کو دل کا دورہ پڑا۔
موقع پر موجود لوگوں نے ان کو اسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹرس کا کہنا تھا کہ دورہ اتنا شدید تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
چوہدری شفاقت کی اچانک وفات پر اہل خانہ، رشتیداروں اور اہل علائقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
انہوں نے بیوہ، دو بیٹے، دو بیٹیوں، رشتیداروں اور دوستوں کا بڑا حلقہ سوگوار چھوڑا ہے۔
چوہدری شفاقت علائقہ و رشتیداروں میں ایک خوش طبع انسان سمجھے جاتے تھے۔
دوسری جانب سینئر صحافی لالا حسن نے چوہدری شفاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت اور مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔
خیال رہے کہ وہ محمد سلیم کے بہنوئی تھے۔