لاہور (ای این این ایس)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا جبکہ وزیر اعلی کے مشیر محمد عون چوہدری، جوکہ وزیراعظم کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں، کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے محمد عون چوہدری کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عمرہ سے واپسی پر صوبائی کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں، عوامی فلاح کے تقاضے پورے نہ کرنے والے وزرا ءکو ہٹایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم سے اپنی حالیہ ملاقات میں انہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر تعینات کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شہباز گل کافی سخت لہجہ استعمال کرتے تھے اور یے تاثر دینے کی کوشش کرتے تھے کہ وزیراعلیٰ اور وزیر اعظم ان سے بہت خوش ہیں۔