ایبٹ آباد: کیپٹن آکاش شہید کی یاد میں آل پاکستان تقریری مقابلہ - Eye News Network

ایبٹ آباد: کیپٹن آکاش شہید کی یاد میں آل پاکستان تقریری مقابلہ

0

ایبٹ آباد (ای این این ایس) پانچواں آل پاکستان کیپٹن آکاش شہید ذوالسانی تقریری مقابلہ ایبٹ آباد پبلک اسکول میں منعقد کیا گیا۔ اس موقعہ پر کیپٹن آکاش شہید کی والدہ مہمان خصوصی تھیں۔ تقریب میں ایبٹ آباد پبلک سکول کے پرنسپل ڈاکٹر سید وقار علی رضوی، سہیل قریشی، امجد شاہزمان خان کے علاوہ پروفیسرز، اساتذہ اور طلباء شریک تھے۔

آل پاکستان اردو اور انگلش تقریری مقابلہ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا، اردو تقریری مقابلہ میں کیڈٹ کالج کوہاٹ کے محمد حسین نے پہلی، دی پیس کالج ایبٹ آباد کے سردار معاز نےدوسری اور ملٹری کالج جہلم کے فرخ شبیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ انگلش تقریری مقابلہ میں کیڈٹ کالج حسن ابدال کے ہاشم سالار نے پہلی، کیڈٹ کالج کوہاٹ کے احمد ارشاد نے دوسری اور ملٹری کالج جہلم کے حسن بن یونس نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔
اوورآل مقابلے میں کیڈٹ کالج کوہاٹ نے پہلی، کیڈٹ کالج حسن ابدال نے دوسری اور ملٹری کالج جہلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پانچویں آل پاکستان کیپٹن آکاش شہید زوالسانی تقریری مقابلہ میں آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد کے محمد سفیان سامی، حمزہ صاحبزادہ، بنوں ماڈل سکول کے اویس کرانی، محمد سیاف، کیڈٹ کالج چوہا سیداں شاہ کے ودید آیان، محمد حارث خان، کیڈٹ کالج حسن ابدال کے رائے طلال، ہاشم سالار، کیڈٹ کالج کوہاٹ کے محمد حسنین، احمد ارشاد، کیڈٹ کالج مستونگ کے کیڈٹ ظہور احمد، اسامہ نعمت، کیڈٹ کالج پلندری کے عبدالصبور حسن سرمد ابرار, فرنٹیئر سکاوٹ کیڈٹ کالج ورسک کے محمد وقاص، محمد علی، اسلامیہ کالجیٹ کالج پشاور کے عظمت اللہ, منیب الرحمٰن کے علاوہ کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کے معظم علی، علی خان, ملڑی کالج جہلم فرخ شبیر، حسن بن یونس، پی اے ایف پبلک سکول لوہر ٹوپہ عثمان اشرف، شعیب حسن، سرگودین سپرٹ پبلک سکول رشید آباد کے عزیر حسن، حسنین اے قادر اور پیس کالج ایبٹ آباد کے سردار معاز اور مجتبیٰ نے بالترتیب اردو اور انگلش تقریری مقابلہ میں حصہ لیا۔
تقریب کی مہمان خصوصی والدہ کیپٹن آکاش آفتاب شہید کا کہنا تھا ایبٹ آباد پبلک سکول کے اساتذہ کا آکاش آفتاب ربانی شہید کی کردار سازی میں اہم کردار تھا، باضمیر قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

About Author

Leave A Reply