ڈینگی کا سی پیک پر حملہ”: 200 چینی باشندے بیمار پڑ گئے” - Eye News Network

ڈینگی کا سی پیک پر حملہ”: 200 چینی باشندے بیمار پڑ گئے”

0

 کراچی(ای این این ایس/م ڈ) کراچی میں 200 چینی باشندے ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہاکس بے میں اٹامک اینرجی پلانٹ پر کام کرنے والے 200 سے زائد چینی باشندے ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ایک ہی مقام سے 200 سے زائد ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں اور یہ تمام افراد چینی باشندے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ چینی باشندے ہاکس بے میں اٹامک اینرجی پلانٹ پر کام کررہے تھے، تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

واضح رہے کہ صوبے میں رواں سال اب تک 1200 سے زائد افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

About Author

Leave A Reply