سکرنڈ(رپورٹ: گل محمد لغاری) جس جس حکمران نے جنرلس کو ایکسٹینش دی، ان کا تختہ الٹا دیا گیا، عمران بھی نہیں بچیگا۔
سکرنڈ کے کے نزدیک مدرسہ جامع عبداللہ بن مسعود میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں۔ جنہوں نے ملک کی دولت کو لوٹا اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا انکا کڑا احتساب ہونا چاہیے لیکن اگر آصف زرداری کی بے نامی اثاثوں میں گرفتاری ہو اور بنی گالہ کہ چند گھنٹوں میں رجسٹریشن ہو، فریال تالپر کی گرفتاری ہو اور جہانگیر ترین کی با عزت رہائی، نواز شریف کی گرفتار ہو اور علیما خان کی سلائی مشینوں کو جائز قرار دیا جائے گا تو سوالات جنم لینگے۔
یہ احتساب کا عمل نہیں انتقامی کاروائیاں ہیں۔ اپوزیشن کی تمام جماعتین اس بات پر متفق ہیں کہ اس نا اہل حکومت کو گھر جانا چاہیے اور اس بات پر بھی سب کا اتفاق ہے کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے جس کی آصف علی زرداری، نواز شریف، اسفند یار ولی سمیت تمام رہبر کمیٹی کے اراکین سے اجازت لے لی گئی ہے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
نئے پاکستان نے تو غریب اور متوسط طبقہ کی کمر توڑ دی ہے سی پیک کو ثبوتاز کرنے کے لیے ہی شاید عمران خان کو لایا گیا، کیوں کہ پہلی دفعہ بنا کسی شرط کے سی پیک کی مد میں پاکستان کو 52 ہزار ارب ڈالر ملے لیکن اب سی پیک کا تذکرہ تک نہیں ہو.رہا۔