ایبٹ آباد(رپورٹ: نوید اکرم عباسی) سرکل بکوٹ کے مرکزی گاوں بکوٹ شریف کے عوام صحت کی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔ انجیکشن لگانے کے لئے سرنج تک دستیاب نہیں۔
ضلع ایبٹ آباد کی انتظامیہ خیبر پختونخواہ کے صحت کے انصاف سے مکمل ناانصافی کا نمونہ یہ ایک بنیادی مرکز صحت نہیں بلکہ سرکل بکوٹ کے 70 کلومیٹر کے رقبہ اور دولاکھ آبادی پر مشتمل دلولہ سے ٹھنڈیانی پٹن اور بکوٹ سے خیرا گلی پلک ایوبیہ بیروٹ سے مولیا تک ہر جگہ عمارات موجود ہیں اور عملہ غائب ہے
سردار مکتوب الرحمٰن عباسی،سردار سعید نصیر عباسی، شمس ریاض عباسی کونسلر ودیگر عوام علاقہ کا مطالبہ ھے کہ بکوٹ بنیادی مرکز صحت میں ادویات، ڈاکٹرز اور خواتین عملہ فوری مہیا کیا جائے۔ وہ ہزار آبادی والے بنیادی صحت مرکز میں صرف ایک میڈیکل ٹیکنیشن سردار عاطف اور اسکے ھمراہ کلاس فور ملازمین سارا دن عوام کی تلخ باتیں سن کر تسلیاں دے سکتے ھیں۔ وہ خالی ہاتھ علاج کیسے کریں گے۔
سردار مکتوب عباسی، سعید نصیر عباسی کا کہنا تھا کہ ھم نے انجکشن لگاونے کےلیے سرنج بھی باہر سے خریدی اور محکمہ صحت کی طرف سے کوئی سہولت نہیں۔ اپیل کرتے ہیں کہ ادویات اور کاغذوں میں تنخواہ بکوٹ سے وصول کرنے والے عملے کو ڈیوٹی پر ادویات کے ساتھ بھیج کر عوام کو سہولت اور فرائض سے غفلت کرنے والوں کو سزاء دی جائے۔
عوام علاقہ نے ممبر خیبر پختون خواہ اسمبلی اور اسی یونین کونسل بکوٹ سے چار بار منتخب ناظم بکوٹ ایم پی اے چئیرمین ڈیڈک کمیٹی ایبٹ آباد نزیر احمد عباسی، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اسی جگہ کھلی کچہری کے دوران بکوٹ میں وعدے کئیے تھے کہ عوام کو مکمل سہولیات صحت ادویات اور کاغذوں میں تنخواہ وصول کرنے والا عملہ مہیا کیا جائے گا وہ تو نہیں مل سکا خواتین عملہ بھی غائب اور عوام سرنج تک اپنے پیسوں سے خرید کر تحریک انصاف کی حکومت اور اسکے منتخب نمائندوں انتظامیہ کے لئے ہدایت کی دعا کرتے نظر آتے ہیں۔