کراچی(ای این این ایس) پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی، کراچی آرگنائیزنگ کمیٹی کے صدر سید آصف حسنین اور ممبر نیشنل کونسل مقبول ابڑو نے سینئر سیاستدان و معروف سماجی رہنما حاجی شفیع جاموٹ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی اور پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی کی جانب سے حاجی شفیع محمد جاموٹ کے انتقال پر تعزیتی پیغام پہنچایا
وائس چیئرمین اشفاق منگی نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حاجی شفیع جاموٹ کی ماہی گیروں اور دیہی علاقے کی عوام کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
دکھ کی اس گھڑی میں پی ایس پی کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار اہل خانہ کے لیے صبرِجمیل کی دعا بھی کی گئی۔ دریں اثناء ںایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی، رکن صوبائی اسمبلی غلام قادر چانڈیو ودیگر نے بھی مرحوم کے اہل خانی اظہار تعزیت کیا۔