سکھر(ای این این ایس) سینئر صحافی اور پریس کلب سکھر کے صدر جاوید میمن منگل کی صبح انتقال کرگئے۔
جاوید میمن کچھ عرصہ سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور ہمت سے وہ اس مرض کا سامنہ کرتے مالک حقیقی سے جا ملی۔
وہ سکھر یونین آف جرنلسٹ کے عہدیدار بھی رہے اور عوامی آواز سے منسلک رہے۔
انہوں نے گزشتہ برس ایک کتاب بھی تحریر کی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی پی و دیگر سرکاری جماعتوں نے انہیں نظر انداز کیا ورنہ ان کا علاج ممکن تھا۔
دوسری جانب پی ایف یو جے رہنما لالا اسد پٹھان، خالد کھوکھر، لالا رحمان سموں، ای این این کے لالا حسن، علی گوہر گھانگھرو، کامران شیخ، اظہر خان، زلف پیرزادو، مانک کنگرانی و دیگر نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم جاوید میمن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔