اوستہ محمد: پانی کی بندش کے خلاف دھرنا، سندھ پر پانی چوری کا الزام - Eye News Network

اوستہ محمد: پانی کی بندش کے خلاف دھرنا، سندھ پر پانی چوری کا الزام

0

اوستہ محمد( رپورٹ: منظور سومرو) کھیرتھر کینال میں زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم، پانی کی عدم فراہمی اور ایکسین کھیتر کینال اوستامحمد کے خلاف کاشتکاروں نے زمیندار ایسوسی ایشن کے رہنما حاجی میر غلام مصطفیٰ رند، میر حاکم خان جمالی, میر جمیل احمد رند، فضل محمد جمالی، میر ممتاز خان عمرانی, میر شاہنواز خان عمرانی کی قیادت میں خانپور پل کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا جس سے سندھ بلوچستان جانے والی تمام ٹریفک معطل ہو گئی۔
اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسین کھیرتھر کینال اوستا محمد کی جانب سے زرعی پانی کی، کی گئی وارا بندی سے ہماری زمینیں بنجر بن جائیں گی کیونکہ وارا بندی سے کسی بھی نہر تک پانی نہیں پہنچے گا۔ انھوں نے کہا کہ کھیرتھر کینال میں 2400 کیوسک کے بجائے 1200 کیوسک پانی مل رہا ہے۔ سندھ ہمارا پانی چوری کر رہا لیکن کھیرتھر کینال کا ہیڈ اس مسئلے پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔
کئی گھنٹوں کے احتجاج کے بعد سردارزادہ میر فیصل خان جمالی اور اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد ارشد حسین جمالی کی یقین دھانی پر قومی شاہراہ کو کھول دیا گیا۔

About Author

Leave A Reply