Gilgit: Woman being rescued here on Tuesday. (ENN)
گلگت (رپورٹ: اقبال عاصی) گلگت میں خاتون سمیت تین افراد نے مبینہ طور پر دریائے گلگت میں چھلانگ لگادی،خاتون کو زندہ بچالیاگیا ، تاہم باقی دوافراد کی تلاش کی گئی۔ پولیس ذرائع کےمطابق منگل کے روز تین مختلف واقعات کے دوران ایک خاتون سمیت تین افراد نے دریائے گلگت میں چھلانگ لگا دی، جس میں خاتون کو بچالیا گیا اور جبکہ دوافراد کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق بسین کھاری میں خان، ساکن چلاس گونر نے قرضداروں کو رقم کی ادائیگی کے لئے دباو ڈالنے سے تنگ آکر دریائے گلگ میں چھلانگ لگادی جس کی تلاش جاری تھی۔
دوسری جانب بسین کھاری میں ہی جواں سالہ لڑکی نے خود کشی کے لئے دریاء گلگت میں چھلانگ لگادی مگر موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر اسے پانی سے نکال لیا۔
دریں اثناء تیسرا واقعہ آرسی سی پل کنوداس میں پیش آیا جہاں پر ابراہیم ولد عالم خان ساکن مہمند ایجنسی نے امتحانی بورڈ میں کم نمبر آنے پر دل برداشتہ ہوکر دریا میں چھلانگ لگا دی جس کی بھی تلاش جاری ہے۔ طالب علم نے مہمند ایجنسی بورڈ میں امتحان دیا تھا۔