سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور - Eye News Network

سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور

0

کراچی (ای این این) محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس میں سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر و رکن اسیمبلی شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت 50لاکھ کے عیوض منظورکرلی ہے۔

عدالت نے شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے 2 بار شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔

ریفرنس میں 17 ملزمان نامزد ہیں اور ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔
ریفرنس میں سابق سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقار شلوانی سمیت 13 ملزمان جیل میں ہیں۔

شرجیل میمن اور دیگر پر محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔

کِیس کی سماعت جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

About Author

Leave A Reply