کراچی(ای این این) سندھ ہائی کورٹ میں وائیس چانلسلر سندھ یونیورسٹی کی معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس ندیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کرتے ہوئے سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ مراد شاہ کی منظوری سے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت کو معطل کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب معطلی کے بعد چیئرپرسن پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ناہید شاھ کو انکوائری کی ہدایت کی گئی تھی۔
عدالت نے معطلی سمیت انکوائری کرنے کے جاری نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکومت سندھ سے بیس جون کو جواب طلب کر لیا ہے۔
درخواست گذار کے وکیل بیرسٹر رفیق کلوڑ کا کہنا تھا کہ وائیس چانسلر کی معطلی خلاف ضابطہ ہے۔
یونیورسٹی لاء کے مطابق تفیش کے لئے انکوائری ٹیم تشکیل دینا ضروری ہے۔
حکومت نے تفتیش کے لئے ٹیم تشکیل دینے کے بجائے انکوائری افسر کی تقرری کردی تھی۔