نوشہرو فیروز(ای این این) ڈسٹرکٹ جیل نوشھرو فیروز میں قید (انڈر ٹرائل) ملزمان کے ساتھ عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر مشہور کامیڈین بشارت علی سموں اور لوک فنکار عبدالرئوف مگسی نے اپنے فن سے قیدیوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی اور وہ لوگ جھوم اٹھے۔
جیل سپرنٹینڈنٹ شھاب الدین صدیقی نے اس موقع کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہاں پر بند لوگوں کو مکمل قانونی حقوق اور بہتر ماحول میسر ہو۔
انہوں خطاب میں بتایہ کہ اس جیل کھیل کے ساتھ ساتھ موسیقی و دیگر تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
تقریب کا اہتمام پریزن کمیٹی، جیل انتظامیہ اور قیدیوں نے کیا تھا جس میں مشہور سماجی شخصیت عبدالوہاب عباسی، انسانی حقوق کے رہنما و میڈیا لائیر لالا حسن، قادر بخش پنہور، زاہد سابقی، ڈاکٹر پیر علی اکبر و دیگر نے شرکت کی اور جیل انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کی تقریبات اور بہتر ماحول فراہم کرنے پر جیل انتظامیہ کی تعریف کی۔
دوسری جانب پرزن کمیٹی کی جانب سے شرکا اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔