سابقہ پنجاب حکومت کی جانب سے جی بی کے لیے ایمبولینسز اور مشینری کا تحفہ - Eye News Network

سابقہ پنجاب حکومت کی جانب سے جی بی کے لیے ایمبولینسز اور مشینری کا تحفہ

0

 (گلگت (رپورٹ: اقبال عاصی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکومت کی عطیہ کردہ گیارہ ایمبولینس گورنر گلگت بلتستان کے حوالے کر دی گئی۔

گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گورنر گلگت بلتستان کو ایمبولینس کی چابیاں دیں
پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے پنجاب حکومت کی طرف سے گیارہ ایمبولینس اور کروڑوں کی دیگر مشینری بھی گلگت بلتستان حکومت کے حوالے کر دی۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کے ہمراہ گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کے لئے ڈی ایچ اوز کو ایمبولینس کی چابیاں تقسیم کیں

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ایمبولینس اور دیگر مشینری سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ذاتی طور پر نہیں بلکہ پنجاب حکومت کے فنڈز سے گلگت بلتستان کے لیے خریدی تھی۔
نواز لیگ، ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے ائٹم بم کا دھماکہ کرکے بٹھو کے کارنامے کو بھی اپنا سمجھتے ہیں اس لیے ایمبولینس کا کریڈٹ بھی لینا چاہتے
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ایک جدید ٹراما سنٹر قائم کرینگی جہاں پنجاب کے ڈاکٹرز ایک ماہ یا پندرہ دن میں یہاں کا دورہ کر کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کریں

گورنر جی بی نے ایمبولینسز فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا
تقریب میں صوبائی سیکریٹریز اور تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماوں نے بھی شرکت کی

About Author

Leave A Reply