نصیر آباد: ٹھٹہ سے اغوا کی گئی لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار - Eye News Network

نصیر آباد: ٹھٹہ سے اغوا کی گئی لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

0

اوستا محمد (ای این این)صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقہ دہابیجی سے اغواء کی گئی لڑکی حمیرہ دختر محمد اقبال رانجھا کی بازیابی کیلئے ایک ٹیم زیرنگرانی ڈی ایس پی چھتر، انچارج سی آئی اے، ایس ایچ او چھتر نے  جمع کی  صبح فلیجی کے علاقے بالینا سے مغویہ کو  چھاپہ مار کر بازیاب کرالیا اور  ملزم بدر کو گرفتار کر لیا ۔

 ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک عبدالغفار سیلاچی اور ڈی ایس پی چھتر غلام حیدر پیچوہا نے ایس ایس پی آفیس نصیرآباد  میں میڈیا کو تفصیلات  بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم بدر نے مغویہ کو سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے اغواء کیا تھا،  جسےپولیس نے کامیاب کاروائی کرکے بازیاب کرلیا ہے۔

 اس موقع  پرسب انسپکٹر  غلام علی ابڑو پولیس افسران محمد انور ابڑو ،ایس ایچ او چھتر سکندر علی رند ،ایس ایچ او فلیجی محمد رمضان سولنگی  اور انچارج سی آئی اے صوبدار سیال سمیت دیگر موجود تھے۔

About Author

Leave A Reply