Personnle of Khasadar Force talking to media after evacuating check posts over non-payment of salaries. (ENN)
وانا(ای این این) ضلعی ہیڈکواٹر وانا کے1400 خاصہ دار فورس نے تنخواہیں نہ ملنے پر تمام چیک پوسٹیں خالی کردی،جبکہ مزید بغیر تنخواہ کے ڈیوٹی سرانجام دینے سے صاف انکارکردیا ہے۔ دوسری جانب خاصہ دار فورس نے حالیہ پولیومہم کو مکمل طور پر بند کردیا ہے۔
احمدزائی وزیر،سلیمان خیل اور دوتانی قبائل کے صوبیدارعمر خان وزیر،رسول جان وزیر،سلام وزیر کی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں تمام چیک پوسٹیں خالی کرکے ہم نے انتظامیہ سے ڈیوٹی دینے سے صاف انکار کردیا ہے ،اور اپنا احتجاج جاری رکھتے ہوئے ڈیوٹی آئندہ بھی سرانجام نہیں دینگے۔
صوبیداروں نے کہا کہ ہماری تنخواہیں پچھلے دس ماہ سے بند ہیں،ہمارے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور جو بچے سکولوں میں پڑھ رہے ہیں۔ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے انکی فیس ادانہیں کرسکتے اور بچے سکولوں سے نکالنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کی جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور جنگ کے دوران پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑے ہیں بلکہ حکومت ہمارے ساتھ ظلم کرکے تنخواہیں نہیں دے رہی۔
واضح رہے کہ خاصہ داروں نے 22اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو پورے ہیڈکواٹروانا میں زبردستی بند کر رکھا ہے مہم کی بندش کی وجہ سے 50ہزار کے لگ بھگ بچے پولیو کے قطروں تاحال محروم ہیں۔