پشاور(ای این این) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقہ گاوں کوٹ مرتضیٰ میں نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریونیو ریاض میانی کو ایف بی آر کے تین اہلکاروں سمیت اغواء کرلیا۔
اے ڈی ریاض اپنی والدہ کی فاتح خوانی کے لئے اپنے آبائی گاوں کوٹ مرتضٰی کو اسلام آباد سے آئے تھے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی اور سرچ آپریشن شروع کردیا لیکن مغویوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔