اسلام آباد(ای این این) بلوچستان کے ضلع سبی کے رہائشی محمد امین مگسی و دیگر نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی ٹی وی انجنئر محمد رفیق مگسی کو جعفر خان مینگل اور وکیل معراج محمد خان مرغزانی کی ملی بھگت کی وجہ سے جھوٹی ایف آر میں پھنسایا گیا ہے۔
جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد بھائی کوحوالا ت میں بند کردیاگیا اور وہ ایک ہفتے سے دربدر کی ٹھوکریں کھا کر اپنی بھائی کی بے گنا ہی کو ثابت کرنے کے لئے سارے ثبوت لئے پھر رہے ہیں۔
محمد امین نے کہا کہ ان کے بھائی کو سبی کے تھانہ سٹی کی حوالات میں رکھا گیاہے۔
میرے بھائی محمد رفیق مگسی پر وکیل معراج محمد مرغزانی کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔میرے بھائی پر وکلاء کی پریشر کی وجہ سے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ اور بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر جوڈیشنل انکوائری کرائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ایس ایچ او کے خلاف بھی جھوٹی ایف آر درج کرنے پر کاروائی کی جائے۔