ارشاد رانجھانی کیس:ایمبولنس ڈرائیور کے بیان نے رحیم شاہ کا مکروہ چہرہ بینقاب کردیا، تفتیشی افسر نے انسداد دہشتگردی کی دفعہ ہٹادی، چالان پیش - Eye News Network

ارشاد رانجھانی کیس:ایمبولنس ڈرائیور کے بیان نے رحیم شاہ کا مکروہ چہرہ بینقاب کردیا،  تفتیشی افسر نے انسداد دہشتگردی کی دفعہ ہٹادی، چالان پیش

0

 کراچی (ای این این)ارشاد رانجھانی قتل کیس کے تفتیشی افسر ایس ایس پی طارق دھاریجو نے انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے سامنے چالان پیش کردیا ہے، جس کے مطابق مقدمہ سے دہشتگردی کی دفع ہٹادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حتمی چالان میں ایمبولنس ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اسے رحیم شاہ نے روکے رکھا اور اس کے بعد فائرنگ اور چیکھوں کی آواز سنی۔ اس نے پولیس کو بتایا ہے کہ رحیم شاہ کے ڈر کی وجہ سے خاموش تھا لیکن اب پولیس کو حقیقت بتا دی ہے۔

دوسری جانب  سرکاری وکیل عبدالقدیر میمن نے اسکروٹنی نوٹ لکھا ہے۔ وکیل عبدالقدیر میمن کے مطابق چالان میں ملزم کے خلاف  سیکشن 7 اے ٹی اے نہیں لگایا گیا، تفتیشی افسر کا کام شواہد اکھٹا کرنا ہوتا ہے، اور وہ شواہد  عدالت کے روبرہ پیش کیے جائیں۔

وکیل کے مطابق شواہد ملنے کے باوجود چالان سے دہشت گردی کی دفعات ہٹا دی گئی ہیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل کا سکروٹنی نوٹ منظور کرتے ہوئے چالان سکروٹنی نوٹ کے ہمراہ انسداد دہشت گردی کی  عدالت  نمبر سترہ  کوبھیج دیا ہے۔

About Author

Leave A Reply