Karachi: CM Sindh Syed Murad Shah & others are seen during book launch here on Saturday. (ENN)
کراچی (ای این این) خیال رکھیں کہیں عمران خان خود کشی نہ کر لیں کیونکہ اسد عمر آئی ایم ایف سے ملنے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کیا۔
وزیر اعلیٰ نے ہفتہ کے روز کراچی میں لطیف نیشنل کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وفاق نے 162 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا ہے وہ کہیں نظر نہیں آرہا ہے، وفاق پہلے ہی سندھ کے پئسہ نہیں دے رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ لطیف نے امن، محبت اور انسانیت کا درس دیا جس کو سمجھنا اور عمل کرنا ہم سب پر فرض ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں ان کے فلسفے کو پھیلانہ ضروری ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کرے یا نہ کرے لیکن سندھ حکومت محترمہ بینظیر کے وعدے کے مطابق ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کریگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب جو پنجاب میں کاروئی کر رہا ہے اس کا تو وفاقی و پنجاب حکومت سے پوچھا جائے۔
مراد شاہ نے کہا کہ سماج میں مختلف اقسام کی انتہا پسندی بڑھ رہی ہے، جس کو روکنے کے لیے ہم سب کو مل کر اقدامات اٹھانہ ہونگے۔
لطیف کانفرنس سے نورالھدیٰ شاہ، ڈاکٹر فہمیدہ حسین، نوید سراج و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہ لطیف کا پیغام پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ سماج سے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
Imdad Hussaini
اس موقع پر سراج انسٹیٹیوٹ کی جانب سے امداد حسینی، صادقہ صلاح الدین و دیگر کو ایوارڈ بھی دیے گئے، جبکہ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، سلیمان شیخ، تاج حیدرو دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
دوسری جانب مشہور لوک فنکار الن فقیر کے بیٹے فہیم الن فقیر نے شاہ لطیف کی وائی پیش کی، جبکہ پرہ سراج میمن نے ماڈیریٹر کے فرائض سرانجام دیے۔