ایبٹ آ باد ڈی بی اے انتخابات میں صدر کے لیے پہلی بار قسمت آزمانے والی خاتون ہار گئی، اسد خان جدون کامیاب - Eye News Network

ایبٹ آ باد ڈی بی اے انتخابات میں صدر کے لیے پہلی بار قسمت آزمانے والی خاتون ہار گئی، اسد خان جدون کامیاب

0

ایبٹ آباد (رپورٹ: دلدار ستی) ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد  کے سالانہ انتخابات   2019/20 مکمل ہوگئے ہیں۔صدر کیلئےخاتون سمیت  تین امیدواروں کے درمیان مقابلے میں اسد خان جدون ایڈووکیٹ نے 214ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور جنرل سیکرٹری کے ون ٹو ون مقابلہ میں عبدالعزیز خان تنولی 292 ووٹ لیکر منتخب ہوگئے۔

 ڈی بی اےکے ہفتہ کے روز ہونے والے انتخاب میں پولنگ نو  بجے سے دن تین بجے تک جاری رہی، کل رجسڑڈ545 ووٹر میں 490 پول ہوئے جس میں خواتین اور ینگ وکلاء نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ڈسڑکٹ بار روم میں ہونے والے انتخابی عمل میں بار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدر کی نشست کیلئے خاتون وکیل شبنم نواز ایڈووکیٹ نے بھی حصہ لیا،صدر کے تین امیدواروں میں کامیاب ہونے والے اسد خان جدون نے 214 مسعود الرحمٰن اعوان نے 169 اور شبنم نواز ایڈووکیٹ نے 99 ووٹ حاصل کئے۔

اسی طرح جنرل سیکرٹری کے ون ٹو ون مقابلہ میں سید فیصل شاہ گروپ کے عبدالعزیز خان تنولی نے کامیابی حاصل کی، جبکہ انکے مدمقابل آصف جاوید عباسی نے  189ووٹ حاصل کئے۔

بلامقابلہ منتخب ہونے والے دیگر عہدیداروں میں  نائب صدر ناصر ایوب خان، ایڈ یشنل سیکریٹری جواد بن دائود ، کلب سیکریڑی سالک حسین، فنانس سیکریٹری محمد عدنان یونس اور لائبریرین احمد ارباز پرویز کامیاب ہوئے، جبکہ ایگزیکٹو اراکین میں اظہرہ افتخار، سید ذوالفقار علی شاہ، محمد شہاب الدین، محبوب سلطان شامل ہیں۔

چیئرمین الیکشن بورڈ محی الدین ایڈووکیٹ، ممبران میں ملک سعید اختر ایڈووکیٹ، شہاب الدین اور ایمن پال شامل تھے۔

About Author

Leave A Reply