عمران خان سمیت سیاسی یتیم بلاول بھٹو کے سیاسی وژن سے خوفزدہ ہیں، مرتضیٰ وہاب - Eye News Network

عمران خان سمیت سیاسی یتیم بلاول بھٹو کے سیاسی وژن سے خوفزدہ ہیں، مرتضیٰ وہاب

0

کراچی(ای این این)بلاول بھٹو نیب سے نہیں البتہ تحریک انصاف عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو عوامی راہنما ہیں، انہیں حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بلاول بھٹو کے سیاسی وژن سے سیاسی یتیم سہمے ہوئے ہیں، جبکہ عمران خان بھی بلاول بھٹو کے سیاسی وژن سے ڈرے ہوئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کنٹینر کی سیاست کرنے والے دوسروں پر طنز کر سکتے ہیں،  کنٹینر کی سیاست کرنے والوں کی عوامی ساکھ داؤ پر لگ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت یے ، اس میں کنٹینر پالیٹکس کی کوئی ضرورت نہیں۔

About Author

Leave A Reply