پی ایس ایل بلاول بھٹو کی وجہ سے کامیاب رہی، دہشتگردی کا خاتمہ نیپ پر مکمل عمل سے ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ - Eye News Network

پی ایس ایل بلاول بھٹو کی وجہ سے کامیاب رہی، دہشتگردی کا خاتمہ نیپ پر مکمل عمل سے ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ

0

کراچی (ای این این)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کامیاب پی ایس ایل کے انعقاد  سے ہمیں  پرانا کراچی مل گیا ہے، انشاءاللہ جلد پرانا پاکستان بھی مل جائے گا جس میں لوگ پیار محبت اور امن و سکون کے ساتھ رہتے تھے،نئے پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسی حکومت دیکھی ہے جو لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ ان کی چیخیں نکل جائیں گی،اگر انہیں کسی وجہ سے حکومت مل بھی گئی ہے تو عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے انہیں خوفزدہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو صرف آئینی طریقے سے ہٹایا جاسکتا ہے اور دوسرا کوئی طریقہ نہیں ہے جو لوگ دوسرے طریقوں کی بات کررہے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ انہوں نے بھی آئین کے تحت حلف اٹھا رکھا ہے جس کی پاسداری کرنا ان کا  فرض ہے انہوں نے یہ بات پیر کی شام سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم نمبر ون میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس اور بعد ازاں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب بھی تھے۔وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں کراچی میں تین شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور تعزیت کی ہے اس واقعے سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہم سب دہشتگردی کا شکار رہے ہیں ۔ ہمارے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات کہی ہے کہ ہمیں اپنے درمیان موجود دہشت گردوں کی نشاندہی کرکے ان کا خاتمہ کرنا ہوگا اور ایسانیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بعد ہی ممکن ہوسکتا ہے۔

About Author

Leave A Reply